Home Latest News Urdu اسپیکر قومی اسمبلی اور چینی سفیر کی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری، دفاعی واقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - January 15, 2026

اسپیکر قومی اسمبلی اور چینی سفیر کی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری، دفاعی واقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چین کو پاکستان کا قریبی، قابلِ اعتماد اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے والا دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے، جو باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے ایاز صادق کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔

Comments Off on اسپیکر قومی اسمبلی اور چینی سفیر کی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری، دفاعی واقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

Check Also

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل !‌ اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان