Home Latest News Urdu اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ، اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی میں گہری دلچسپی کا اظہار
Latest News Urdu - September 11, 2024

اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ، اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی میں گہری دلچسپی کا اظہار

.

ژنجیانگ آئرن برادرز کمپنی لمیٹڈ کی زیر قیادت چار نمایاں کاروباری اداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد نےمنگل کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی )کا دورہ کیا۔وفد کی سربراہی یوآن جیان من (سینئر ماہر اقتصادیات) نے کی جن کے ساتھ مختلف کاروباری اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ ایس آئی ایف سی کے عہدیداروں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں زراعت، لائیو سٹاک، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، سیاحت اور صنعت سمیت ترجیحی شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔وفد کو سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی )کی جانب سے کیے جانے والے پالیسی سطح کے اقدامات سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ چینی تجارتی وفد کو پاکستان میں صنعتی ترقی کی نمایاں خصوصیات سے بھی آگاہ کیا گیا،وفد نےخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی )کے تحت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔چینی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس فریم ورک کے تحت جاری مصروفیات کو مزید متحرک کرے گا۔

Comments Off on اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ، اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی میں گہری دلچسپی کا اظہار

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…