اعلیٰ سطحی چینی وفد کا دورہ گوادر، سرمایہ کاری کے مواقع بارے تبادلہ خیال۔
.
چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے گوادر کا دورہ کیا جس کے دوران مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ دورہ کرنے والے اعلیٰ سطحی 26 رکنی وفد میں چینی سفارتخانے کے نمائندے یانگ گوانگ یوان اور چن جنجی کے علاوہ پاکستانی حکام اویس منظور سُمرا، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے مسٹر ذوالفقار علی شالوانی اور وزارت سمندری امور سے جناب سیس ظفر علی شاہ شامل تھے۔ دورے کے دوران مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع، ترقیاتی پروگراموں اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال سمیت موجودہ منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ساؤتھ فری زون اور گوادر پورٹ کا بھی دورہ کیا اور مستقبل کی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے ان کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…