افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا چوتھا وزارتی اجلاس سمر قند میں منعقد۔
۔
افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا چوتھا وزارتی اجلاس ازبکستان کے شہر سمر قند میں ہوا جس میں حنا ربانی کھر نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی تاجک وزیر خارجہ سراج الدین محر دین سے ملاقات ہوئی، دونوں وزراء نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تجارتی راہداری معاہدے کے تناظر میں اقتصادی روابط بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔قبل ازیں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات ہوئی۔ وزیر مملکت نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان ایران برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں وسیع گنجائش موجود ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …