اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے پاک چین تعلقات کو وقت آزما،مثالی اور لازوال قرار دے دیا۔
.
۔1949ء میں چین کے قیام اور اقوام متحدہ میں اپنی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ پاک چین تعلقات دوستی اور تعاون باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس رشتے کو منفرد اور مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی کے سفر سے تحریک حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چین کے تجربات تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے نمونہ ءعمل بن سکتے ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…