Home Latest News Urdu الحمرا آرٹس کونسل میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے آرٹ نمائش کا انعقاد۔
Latest News Urdu - June 4, 2021

الحمرا آرٹس کونسل میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے آرٹ نمائش کا انعقاد۔

.

پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت لاہور آرٹس کونسل نے الحمرا آرٹس گیلری میں آرٹ نمائش کا اہتمام کیا۔ اس میں پرفارمنگ آرٹس کی الحمرا اکیڈمی کے طلباء کے 25 فن پاروں کو پیش کیا گیا۔ پنجاب کے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے نمائش کا افتتاح کیاجبکہ اس موقع پر چینی قونصل خانے کے ڈائریکٹر ڈو یو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایل اے سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرحت جبین نے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کی مزید نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔

Comments Off on الحمرا آرٹس کونسل میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے آرٹ نمائش کا انعقاد۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …