انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ کی جانب سے سی پیک پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاقِ رائے نہایت خوش آئند قرار۔
.
کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ (سی پی سی) کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ نے پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے اشتراک سے سی پیک پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کنسلٹیشن میکانزم (جے سی ایم) کی دوسری کانفرنس کا انعقاد ”اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنااور اعلٰی معیار کے سی پیک تعاون کے ذریعے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائیں” کے موضوع کے تحت کیا۔ تفصیلات کے مطابق دوسری جے سی ایم کے دوران حکومت اور حزب اختلاف کی نمائندگی کرنے والی 9 سیاسی جماعتوں کے علاوہ کاروباری برادری کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر تمام جماعتوں نے پارٹی اہداف سے ماورا سی پیک کو تحفظ و حفاظت اور فروغ دینے پر متفقہ طور پر اتفاق کیا۔ چینی وزیر برائے بین الاقوامی محکمہ سی پی سی سونگ تاؤ نے سی پیک پر سیاسی اتفاق رائے کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ واضح رہے کہ صدرِ پاکستان عارف علوی نے کانفرنس کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں پاکستان کی ون چین پالیسی کی حمایت پر روشنی ڈالی۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی کووڈ- 19 کے پھیلنے کے سبب پیدا صورتحال میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…