Home Latest News Urdu اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان کی اقتصادی نمو کیلئے نہایت مددگار ثابت ہوگی۔۔۔۔۔چینی ماہرین۔۔۔
Latest News Urdu - December 17, 2019

اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان کی اقتصادی نمو کیلئے نہایت مددگار ثابت ہوگی۔۔۔۔۔چینی ماہرین۔۔۔

لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین عوام کی نقل و حمل کی بڑھتی ضرورت کو پورا کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار چین کی رینمن یونیورسٹی کے چونگ یانگ انسٹیٹیوٹ فار فنانشل سٹیڈیز کے سینئر محقق چاؤ رونگ نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کی عوام کے لئے سہولیات کی فراہمی کا آغاز اگلے چھ ماہ تک ہوجائے گا جبکہ یہ ٹرین سروس پاکستان کی اقتصادی نمو کو بڑھاو دینے کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا گیا ہے جو سی پیک منصوبے کا پہلا ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ہے۔اس ضمن میں چینی محقق ڈاکٹر ژو کا مزید کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ پاک-چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔ خیال رہے کہ اس پراجیکٹ کی فنڈنگ سی پیک منصوبہ کے تحت امپورٹ-ایکسپورٹ بنک آف چائینہ نے سافٹ قرضوں کی شکل میں کی ہے اور اس کی تکمیل کو چائینہ ریلوے کارپوریشن اور چائینہ نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن نے مشترکہ طور پر یقینی بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …