آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پی ایل اے ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش
۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو چین میں پیپلز لیبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر کا چین پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چاق و چوبند دستے کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے پیپلز لیبریشن آرمی کے کمانڈر سے تفصیلی ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کا اعادہ بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر پی ایل اے کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کے مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا۔