Home Latest News Urdu آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سی پیک اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - May 7, 2023

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سی پیک اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

.

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہیں، چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کی حمایت پر چین کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک میں طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، چینی وزیر خارجہ نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت پر اظہار اطمینان اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Comments Off on آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سی پیک اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …