Home Latest News Urdu آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - April 26, 2023

آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کمانڈر سے ملاقات کی اور باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین پہنچنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔آرمی چیف نے پی ایل اے کےکمانڈر سے تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پی ایل اے کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کے مظاہرےکا بھی مشاہدہ کیا۔

Comments Off on آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …