اکنامک کوآرڈنیشن کمیٹی گوادر پورٹ اور فری زون میں محصولات رعائیتوں سے متعلق ترمیمی مسودہ پیش کرے گی۔۔۔۔
اکنامک کوآرڈنیشن کمیٹی نے گوادر بندرگاہ اور فری زون میں محصولات میں رعائیتوں سے متعلق ابتدائی قانونی مسودہ کو حتمی شکل دی ہے جو ترمیم کے لئے پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ کیبنٹ کی کمیٹی نے گوادر میں محصولات میں رعائیتوں کا جائزہ لینے کے لئے 28اگست 2019 کو اکنامک کوآڈنیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ہے۔جبکہ ای سی سی کی پہلی اجلاس کی سربراہی وزیر قانون و انصاف فاروق نسیم نے کی۔اس اجلاس میں قانون میں ترمیم کے ذریعے گوادر پورٹ اور فری زون کوانکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمینٹ کی حتمی منظوری اور قانونی نکتہ جات میں مزید تبدیلیوں کے بعد ایف بی آر با ضابطہ طور پر ان قوانین کا اطلاق کرے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…