ایران کی جانب سےسی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں فریقوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) سمیت علاقائی ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی سفیر نے ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سی پیک جیسے اقتصادی منصوبوں کی سفر میں بجلی، تعمیراتی سامان اور انفراسٹریکچر میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






