Home Latest News Urdu ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ نارتھ فری زون کی ترقی اور روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کا باعث بنے گا۔
Latest News Urdu - April 18, 2022

ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ نارتھ فری زون کی ترقی اور روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کا باعث بنے گا۔

.

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) کی ایڈمنسٹریشن اور پاک فوج نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی کوششوں کے تحت گوادر کے مقامی ماہی گیروں میں ماہی گیری کے جال تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے پراجیکٹ کے پراجیکٹ مینیجر لیو فانگ ٹاؤ، 440 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر فہد منصور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر، جی پی اے اور جی ڈی اے کے نمائندوں اور ماہی گیری برادری کے ارکان نے تقریب میں شرکت کی۔ لیو فانگ ٹاؤ کے مطابق ماہی گیری کے جال گوادر کے انتہائی ضرورت مند ماہی گیروں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایکسپریس وے منصوبے کی تکمیل کے نتیجے میں نارتھ فری زون کی جلد ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Comments Off on ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ نارتھ فری زون کی ترقی اور روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کا باعث بنے گا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …