Home Latest News Urdu ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے
Latest News Urdu - October 13, 2024

ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے وزیراعظم لی کیانگ 4 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی کیانگ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، چینی وزیر اعظم 17 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے، چینی وزیر اعظم کے ہمراہ تجارت، خارجہ،قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وزراء بھی ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفد میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، لی کیانگ اور شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر سی پیک، معاشی تعاون اور دوطرفہ تجارت پر بات ہو گی، ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ چین کے وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری، پارلیمانی لیڈروں اور اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملیں گے، لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

Comments Off on ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…