Home Latest News Urdu ایس سی او 2021 میں پاکستانی مصنوعات نے لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
Latest News Urdu - April 29, 2021

ایس سی او 2021 میں پاکستانی مصنوعات نے لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

.

چین کے چنگ ڈاؤ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) 2021بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی ایکسپو میں نمائش کے لئے پیش کی گئی پاکستانی دستکاری کی مصنوعات نے خریداروں کی توجہ حاصل کی۔ پاکستانی تاجروں نے دستکاری کے علاوہ سلیمانی پتھر ، فرنیچر ، فر کوٹ ، پیتل کا سامان وغیرہ نمائش کے لئے پیش کیے۔ اس موقع پر پاک لنک کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد کامل نے کہا کہ پاکستان میں اچھے معیار کے آرٹیکلز بنانے میں بہترین مہارت رکھنے والے پیشہ ور تجربہ کار مزدور موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ چین میں مصنوعات بھرپور طور پر فروخت ہورہی ہیں۔ دوسرے تاجروں نے بھی ڈیزائن اور روایات میں مماثلت کی نشاندہی کی ہے جس کے سبب چین پاکستان کی تیار کردہ دستکاری ، فرنیچر ، پیتل کے سامان مصالحوں کی مصنوعات کے لئےایک عمدہ منڈی ہے۔

Comments Off on ایس سی او 2021 میں پاکستانی مصنوعات نے لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…