ایف بی آر کی جانب سے گوادر بندرگاہ کے لئے انٹرنیشنل ٹرانسشپمنٹ قوانین کا ڈرافٹ تیار ۔۔۔۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گوادر پورٹ ڈویلپمنٹ ایجنڈا کے تحت انٹرنیشنل ٹرانسشپمنٹ کیلئے قوانین و ضوابط کی دستاویز تیار کی ہے۔ اس ڈاکیومنٹ کو سی پیک منصوبہ کے تحت ٹرانزٹ تجارت کے ضمن میں سہولیات کی فراہمی کے لئے حتمی شکل دی گی ہے اور اسے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی غرض سے بھی مکمل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاء ڈویژن نے جانچ پڑتال بھی مکمل کی ہے اور اسے پبلک سکروٹنی کے لئے پبلش کردیا گیا ہے جس پر عوامی رائے آنے کے بعد اسے باقائدہ طور عمل ایف بی آر کی رولز بک میں شامل کردیا جائے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…