Home Latest News Urdu ایف سی سی آئی اور چائینیز کراس بارڈر ای-کامرس فورم پاکستان میں ای-بزنس کے فروغ کے لئے کوشاں۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 9, 2019

ایف سی سی آئی اور چائینیز کراس بارڈر ای-کامرس فورم پاکستان میں ای-بزنس کے فروغ کے لئے کوشاں۔۔۔۔۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) کے صدر سکندر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ایف سی سی آئی اور چائینیز کراس بارڈر ای-کامرس فورم کے مابین برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے تجارتی اداروں کو مستحکم کرنے کے حوالے سے یاداشت پر دستخط کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ای-کامرس کا شعبہ اقتصادی نمو کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد(یو اے ایف) کے اکنامک اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ایف سی سی آئی اور کراس بارڈر ای-کامرس فورم کے درمیان تعاون سے متعلق مشترکہ میٹنگ کا انعقاد ہوا جبکہ یو اے ایف اور کراس بارڈر فورم پہلے ہی ای-کامرس کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر نئی راہیں ہموار کر رہے ہیں جس کے سبب پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔اسی طرح چائینیز فورم نے یونیورسٹی آف گجرات کے 35طلباء کو ای-کامرس کی مفت ٹریننگ بھی دی ہے جبکہ علی بابا نے اپنےای-کامرس کے کاروبار کی نوعیت سے آگاہی و تربیت دینے کے لئے 20 آئی ٹی پروفیشنلز کو بھی منتخب کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…