ایف پی سی سی آئی نے سویڈن کو سی پیک رابطہ کاری سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دےدی۔
.
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے چیئرمین قربان علی نے پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن سے ملاقات کے دوران سی پیک کے ذریعے پاک سویڈن اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سفیر کو سی پیک کی تحت علاقائی رابطہ کاری کے امکانات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور سویڈش سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان ایس ای زیڈ میں مقامی صنعتکاروں کے ساتھ زراعت ، گلہ بانی ، مائنز و معدنیات اور دودھ کی مصنوعات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی دعوت دی۔سویڈش سفیر نے پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانیوں کو سراہا اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے سویڈن کے عزم کا اعادہ کیا۔