Home Latest News Urdu ایم ایل ون منصوبے کے لئے چینی بنک ایگزم کو 6ارب امریکی ڈالر کی منظوری کے لئے تجویز بھیج دی گئی۔
Latest News Urdu - April 21, 2021

ایم ایل ون منصوبے کے لئے چینی بنک ایگزم کو 6ارب امریکی ڈالر کی منظوری کے لئے تجویز بھیج دی گئی۔

.

چین نے پاکستان کے ریلوے پراجیکٹ مین لائن-1 (ایم ایل ون) منصوبے کے لئے6 ارب امریکی ڈالر کے قرض کی منظوری کے لئے چینی بینک ایگزم کو تجویز بھیج دی ہے۔ جس پرکام کی پیش رفت مکمل تکنیکی اور انتظامی جانچ کے بعد شروع ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کے فیڈرل سیکریٹری / ریلوے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے ایم ایل ون کو سی پیک میں شامل کرنےپر چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  ایگزم بینک کے ذریعے قرض کی منظوری مل گئی تو اس منصوبے سے متعلق ریلوے ومنصوبہ بندی / ترقی و دیگر امور نمٹانے کے لئےچینی وزارتوں کو بھیجی جائے گی۔ اس اپ گریڈ منصوبے میں ایم ایل ون کراچی سے پشاور اور ٹیکسلا تا حویلیاں (1,872 کلومیٹر) شامل ہوگا جس میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کے لئے بہتر اپ گریڈ کے ساتھ ایک نیا ٹریک بچھانا ، پلوں کی بحالی اور تعمیر ، جدید سگنلنگ اور ٹیلی کام سسٹم کی فراہمی،انڈر پاسز / فلائی اوورز میں سطح عبور ، ٹریک کی باڑ لگانا ، حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کا قیام اور والٹن ٹریننگ اکیڈمی کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔

Comments Off on ایم ایل ون منصوبے کے لئے چینی بنک ایگزم کو 6ارب امریکی ڈالر کی منظوری کے لئے تجویز بھیج دی گئی۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…