Home Latest News Urdu ایم ایل-1 منصوبے کے انفراسٹریکچر کے معائینہ کے لئے چینی ماہرین کے وفد کی کراچی آمد۔۔۔
Latest News Urdu - September 22, 2019

ایم ایل-1 منصوبے کے انفراسٹریکچر کے معائینہ کے لئے چینی ماہرین کے وفد کی کراچی آمد۔۔۔

چین کے رولنگ سٹاک کے انجینئروں اورسی آر ای ای سی لوکوموڈیوز کا آٹھ رکنی وفد مین لائن ون (ایم ایل۔1) ریلوے منصوبے کے انفراسٹریچر کے معائنے کے لئے کراچی پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفد ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی سی) پاکستان ریلوے کراچی سید مظہر علی شاہ کے ساتھ منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں بھی شرکت کی۔ جبکہ یہ چینی ماہرین کراچی ڈویژن کے رولنگ سٹاک، سہولیات اور قیام پذیری کے عمل کا بھی جائزہ لینے کے علاوہ اسےکراچی سے ٹنڈو جام تک پھیلانے کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ سی پیک منصوبہ کے تحت ایم ایل-1 پراجیکٹ سے ریلوے کی موجودہ رفتار میں پانچ گنا اضافہ ہوگا۔ جس کے لئے ٹرینوں کی موجودہ رفتار کی استعداد کو بڑھانے کی ضرورت درکار ہوگی۔ جس کے انفراسٹریچر کے معائنہ کیلئے چینی وفد نے ایک ہفتہ کراچی میں قیام کیا۔ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ ایم ایل ون پراجیکٹ سے پاکستان ریلوے تعمیر و ترقی اور جدت کے ایک نئے رخ سے روشناس ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…