ایم-3 موٹروے ماحول دوست طورطریقوں کا مظہر ہے۔
.
دنیا تیزی سے ماحولیاتی تحفظ کے لئے سبز طورطریقوں کو اپنانے کی جانب گامزن ہے۔ ایم -3 موٹر وے سی پیک کے بینرتلے اہم اور منفرد منصوبوں میں سے ایک ہے جس کی تعمیر کو گرین پراجیکٹ کے کامیاب منصوبے کا نقشہ قرار دیا جارہا ہے۔ اسے لاہورکراچی موٹروے سیکشن تھری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یعنی لاھور ۔حکیم (ایم-3) پراجیکٹ۔ اس کی تعمیر کے دوران حکام نے ملازمین کی مہارتوں پر مبنی متفقہ قیادت ، لیول ٹو لیول منیجمنٹ ، اور متنوع کام کے کرداروں کا انتظامی نظام نافذ کیا ہے۔ مزید برآں ملکی اور غیر ملکی سپلائرز کے انتخاب کے لئے معیارات طے کیے گئے ہیں۔جبکہ منصوبہ کے لئے ضروری انوینٹری ماحولیاتی تحفظ کی ضروریات بھی پورے کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں موٹروے کے ساتھ درخت لگانے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔