ایم-6موٹر وےکو سی پیک کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
.
سندھ کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 306 کلومیٹر حیدرآباد سکھر موٹروے سی پیک کے تحت تعمیر کی جائے گی اور یہ چھ لین ایم-6 موٹروے جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز،خیرپور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جامشورو اور حیدرآباد کے درمیان دریائے سندھ پر ایم-6 پر پل بھی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ ایم-6 ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…