اینگرو انرجی کراچی میں انرجی سمپوزیم کا انعقاد کرے گی۔
.
اینگرو انرجی لمیٹڈ یکم اپریل 2022 کو کراچی میں پاکستان انرجی سمپوزیم کی میزبانی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اس سمپوزیم کا موضوع توانائی کے مستقبل کا آغاز ہے۔ اینگرو انرجی لمیٹڈ (ای ای ایل) پاکستان میں مارکیٹ اصلاحات کے امکانات اور مشکلات کو حل کرنے کی اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اس سمپوزیم کی میزبانی کر رہا ہے جس کا مقصد متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مستقبل کے مسائل پر غور کرنے کے لیے اکٹھا کرنا ہے۔ اینگرو انرجی کے وی پی بزنس ڈویلپمنٹ کے شہاب قادر نے کہا ہے کہ “یہ سمپوزیم اینگرو انرجی لمیٹڈ کی ایک قسم کی کوشش ہے۔”واضح رہے کہ سمپوزیم میں محمد اظفر احسن، وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ؛وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور اور دیگر معروف بزنس لیڈرز اور ماہرین اظہارِ خیال کریں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…