این آئی جی اے بی کی جانب سے گندم،چاول اور کپاس کی فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے جینومِکس پر مشترکہ پاک-چین سمپوزیم کا انعقاد۔۔۔۔۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جینومِکس اینڈ ایڈوانس بائیوٹیکنالوجی (این آئی جی اے بی) نے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر، اسلام آباد میں”جینومِک سلیکشن فار پراڈکٹویٹی انہینس منٹ آف کروپس (چاول،گندم،گنا اور کاٹن)” کے موضوع پر پاک-چین مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں چائینیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے چیف سائنٹسٹ اور چینی ٹیکنالوجی ادارہ جی ایس آر ونچرز کے بانی پروفیسر ڈاکٹر ژی کانگ لی نے چینی وفد کی سربراہی کی۔ اس موقع پر پروفیسر ژی کانگ لی نے خطاب کرتے ہوئے فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے نئی افزائشی ٹیکنالوجیز کے استعمال اور تجربات پر تفصیلی گفتگو کی۔ جبکہ اس دوران چاول، گندم اور کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے استعمال ہونے والی کئی ٹیکناجیز زیرِ بحث لائی گئیں۔اس موقع پر ماہرین نے جینیاتی طریقوں کے ذریعے سے گنا اور کپاس کے فصلوں کی معیار میں بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کانفرنس میں دونوں فریقین نے زرعی شعبے میں باہمی تعاون اور کاوشوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…