این ایل سی نے گلگت-شندور روڈ پر کام کا آغاز کر دیا۔
.
نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے پاکستان کے سب سے اہم شاہراہون کے منصوبوں میں سے ایک گلگت-شندور روڑ پر کام شروع کر دیا ہے جو خطے کی خوبصورت وادیوں کو جوڑنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر کام کرے گا۔سی پیک کے تحت یہ معیاری شاہراہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی سیاحتی صنعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی جس سے گلگت بلتستان کے لوگوں کا معیار زندگی نمایاں طور پر بہتر ہو گا۔این ایل سی گلگت-شندور روڈ کے 76 کلومیٹر طویل حصے کو تعمیر کرے گا جویہ منصوبہ پہاڑی علاقے میں ہونے کی وجہ سے کھٹن بھی ہے۔ این ایل سی نے پہلے ہی مشینری، پلانٹ اور آلات کو منتقل کر دیا ہے ساتھ ہی جدید انجینئرنگ سہولیات کے ساتھ کیمپ قائم کر دیا ہے۔ شندور کے حصے سے کام شروع ہو چکا ہے جس کا مقصد سالانہ فیسٹیول کے دوران اس علاقے کو سیاحوں کے لیے مزید قابل رسائی بنانا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…