ایچ ای سی نے اسکالرشپ پر چینی یونیورسٹیوں میں جانے والے طلباء کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔
.
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام 36 پاکستانی طلباء کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جنہیں چینی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لیے اسکالرشپ دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی طلباء کے لیے چین کی 289 مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 2019 میں ایک سکیم متعارف کرائی گئی تھی۔ اس اقدام کے ذریعے اب تک 193 پاکستانی طالب علموں نے اسکالرشپ حاصل کیے ہیں جن میں اس سال 36 اور 2019 اور 2020 میں 40 طلباء شامل ہیں۔ اس تقریب میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ اور ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے شرکت کی. چینی سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پر پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …