ایکسپرٹ نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سی پیک کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دے دیا۔
.
بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر زاہد انور خان نے کہا ہےکہ یہ بات ناقابل تردید ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی سی پیک کا ایک کلیدی جز ہے۔ موجودہ حکومت کا اولین مقصد ملک کے تمام صوبوں بالخصوص بلوچستان میں انسانی وسائل کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی اقدامات سے بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے کہ حکومت اپنی کوششیں ملک کے نوجوانوں پر مرکوز کر رہی ہے جو کہ آبادی کا تقریباً 64 فیصد ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…