ایکنک نے 11.3 ارب ڈالر کی لاگت کے سی پیک منصوبوں کی منظوری دے دی
.
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران چین کی حکومت کو سی پیک کے بنیادی ڈھانچے کے دو منصوبوں کو تیزی سے عمل میں لانے کے لیے پیش کرنے کے لیے پاکستان نے 11.3 ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق1.3 ارب ڈالر کا کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ اور پاکستان ریلویز کے 10 ارب ڈالر کے مین لائن- ون پراجیکٹ دونوں کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے منظور کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے چند گھنٹے قبل ایکنک کے اجلاس میں کمیٹی نے دونوں منصوبوں کی “اصولی طور پر” منظوری دی ہے۔اس اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …