Home Latest News Urdu ایک اہم اجلاس میں 300 میگاواٹ کول فائرڈ پاور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
Latest News Urdu - December 29, 2022

ایک اہم اجلاس میں 300 میگاواٹ کول فائرڈ پاور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

.

 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ ڈی ایل) کو ہدایت کی ہے وہ گوادر فری زون کے لئے بجلی کی درست طلب فراہم کرے اور گوادر فری زون کی طرف سے بجلی کی کھپت کے لئے 10 سالہ منصوبہ بھی شیئر کرے۔ انہوں نے یہ ہدایات 300 میگاواٹ کول فائرڈ پاور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں چیئرمین سی او پی ایچ سی ایل، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جی پی اے اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس منصوبے بنیاد 2016 میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت رکھی گئی تھی۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے جو کہ گوادر کے علاقے میں موجودہ اقتصادی ترقی اور شہری تعمیرات کے مسائل کو بتدریج حل کرنے میں مدد کرے گا۔

 

Comments Off on ایک اہم اجلاس میں 300 میگاواٹ کول فائرڈ پاور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …