ایک تحقیقی مطالعہ میں سی پیک کے فوائد کے حصول کے لئے ایک ہم آہنگ زبان کی پالیسی وضع کرنے کی ضرورت پر زور۔
.
لاہور اسکول آف اکنامکس کے ذریعے کئے گئے ایک مطالعہ میں سی پیک پراجیکٹس پر کارکنوں اور منیجروں کو درپیش مواصلاتی امور کو دور کرنے کے لئے یک ہم آہنگ اور موثر ساختہ زبان کی پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کثیر لسانی اور کثیر الثانی افرادی قوت کی موجودگی نے سی پیک پراجیکٹس میں شامل تنظیموں کے مختلف طبقات کے مابین مواصلات کا ایک بڑا فرق پیدا کردیا ہے۔ تعلیمی پالیسی کسی بھی زبان میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکےکام کے کسی بھی خطے میں منفی اثرات کم کرنے ، ثقافتی مواصلات ، موثر ٹیم کی تعمیر ، معلومات کا اشتراک اور ملازمین کے رد عمل میں مددگار ثابت ہوگی۔ مزید یہ کہ اس مطالعے میں دو ممالک یعنی چین اور پاکستان کے مابین ثقافتی فرق کو مزید کم کرنے کے لئے مینڈارن چینی سیکھنے کی اہمیت کی پر بھی زور دیا گیا ہے۔