ایک معروف چینی کمپنی پاکستان میں صنعتی یونٹ کے قیام کی خواہاں۔
Enter Your Summary here.
پاکستان اور چین کے درمیان زراعت اور صنعتی شعبے میں دوطرفہ تعاون ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔تفصیلات کےمطابق چین کی ایک معروف کمپنی چنگ ڈاؤ ہانگزو ایگریکلچر مشینری کمپنی نے زراعت کی پیداوار کو تیز کرنے کے لئے پاکستان میں ایک صنعتی یونٹ کے قیام پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) نے چینی کمپنی کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایف آئی ای ڈی ایم سی کے تحت خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں کامیابی حاصل کرے گا اور یہ پاکستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔ چیئرمین نے مزید بتایا ہےکہ 22 سے زائد چینی کمپنیوں نے ایم -3 انڈسٹریل سٹی میں اپنے بنیادی انفراسٹریکچر کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔
نائب وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خار…