ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان؛سی پیک کے تحت اقدامات شعبے کی ترقی کے لئے نہایت معاون ثابت ہو رہے ہیں۔جمشید اقبال چیمہ،معاون خصوصی وزیراعظم برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی۔
.
ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہےکہ زرعی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس منصوبہ کی مدد سے عوام کی معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے خاص طور پر پھلوں اور سبزیوں کی فی کس کھپت میں بھی اضافہ کرنا ہے۔اس اجلاس میں جامعات کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اعلٰی عہدیداران نے شرکت کی۔ انہوں نے مختلف فصلوں کے لئے مختلف زمینیں مختص کرنے اور ان کے لئےپانی کے انتظام کے لئے حکومتی منصوبے پر بھی روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ زرعی شعبے میں بھی سی پیک کے تحت متعدد اقدامات متعارف کروائے جارہے ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…