ای سی سی نے سی پیک ”پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ”کو ”پاکستان انرجی ریوالونگ اکائونٹ” میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
.
وفاقی وزیر خزانہ وریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہواجس میں سی پیک ”پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ” کو ”پاکستان انرجی ریوالونگ اکائونٹ” میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں وزارت خزانہ کی سی پیک انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے لیے ریوالونگ فنڈ اکائونٹ کو ”پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ”سے ”پاکستان انرجی ریوالونگ اکائونٹ” میں تبدیل کرنے کی تجویز کی باقائدہ منظوری دے دی گئی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…