براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 8 ماہ میں 6 فیصد کااضافہ۔
.
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے آٹھ مہینوں میں ملک کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 6 فیصد بڑھ کر 1.257 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فروری میں ایف ڈی آئی 34 فیصد گر کر 91 ملین ڈالر رہ گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں یہ 137 ملین ڈالر تھا۔ چین جولائی تا فروری مالی سال 2022 میں 385 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا سرمایہ کار رہا۔ اس کے علاوہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ سی پیک ہے کیونکہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت زیادہ تر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ چین سے ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے دوسرے مرحلے کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…