بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں سی پیک کے تحت ترجیحی شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔
.
چائینہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) انڈسٹریل کوآپریشن بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد آج انویسٹمنٹ بورڈ (بی او آئی) پاکستان کے زیرِ اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس میں سی پیک کے ترجیحی شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی تاکہ چینی اور غیر ملکی کمپنیوں کو اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون ، میچ میکنگ اور ہینڈ ہولڈنگ کو آسان بنایا جاسکے۔ واضح رہے کہ کانفرنس کو نجی شعبے کی طرف سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…