Home Latest News Urdu بلاول اور آصف زرداری کی جانب سے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش۔
بلاول اور آصف زرداری کی جانب سے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش۔
.
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 سالہ سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور چین کو مبارکباد پیش کی اور چین کے عوام کے ساتھ گہرے اور لازوال تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایک ٹویٹ میں بلاول نےلکھا کہ وہ اس دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو استوار کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ آصف زرداری نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا عملی مظہر ہے۔
Comments Off on بلاول اور آصف زرداری کی جانب سے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش۔