بلوچستان اور ہنان کے درمیان سِسٹر پروونس تعلقات کے لئے معاہدے پر دستخط۔
.
چین کے صوبہ ہنان اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مابین سسٹر پروونس تعلقات قائم کرنے کے لئے معاہدےدستخط کیے گئے ہیں۔ اس سے دونوں صوبوں کےمابین زرعی تعاون میں اضافہ ہوگا کیونکہ دونوں کے پاس آگے بڑھنے کے لئے کافی وسائل موجود ہیں۔ اس معاہدے پر پاک چین زراعت تعاون فورم 2021 کے دوران دستخط کیے گئے جو اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے چین اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) اور گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےصوبہ ہنان کے گورنر وانگ کائی نے کہا کہ سسٹر تعلقات کا قیام ایک اہم پیشرفت ہے اور یہ دونوں صوبائی سطح پر چین پاکستان تعاون کے نمونے کے طور پر سامنے آئیں گے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…