Home Gwadar Updates Urdu بلوچستان حکومت کی جانب سے گوادر ماسٹر پلان 2050مرتب۔۔۔۔اہم تاریخی مقامات کا تحفظ ترجیحات میں شامل۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - October 19, 2019

بلوچستان حکومت کی جانب سے گوادر ماسٹر پلان 2050مرتب۔۔۔۔اہم تاریخی مقامات کا تحفظ ترجیحات میں شامل۔۔۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے گوادر ماسٹر پلان 2050مرتب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس پلان میں شہر کے قرب و جوار کی قدیم آبادی کے نقش و نقوش کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اہم تاریخی مقامات کے تحفظ کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھا گیا ہے۔بلوچستان کی صوبائی حکومت نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو شہر کی تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔جی ڈی اے کےچیف انجینئر سید محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پراجیکٹس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جا چکا ہے اب شہر میں اومانی عہد کے کھیلوں کے مقامات کی بحالی اور قیام کے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جی ڈی اے ماحولیاتی اور موسمی خطرات سے نمٹنے کے لئے گرینیری پراجیکٹس پر بھی کام کر رہی ہے اور گوادر کے عوام کے لئے گرین بیلٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …