Home Latest News Urdu بلوچستان کے وفد کی بیجنگ آمد۔۔۔۔چین کی جانب سے بلوچستان میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کا عزم۔۔۔۔
Latest News Urdu - August 28, 2019

بلوچستان کے وفد کی بیجنگ آمد۔۔۔۔چین کی جانب سے بلوچستان میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کا عزم۔۔۔۔

چین نے بیجنگ میں بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو چینی دانشوروں اور ماہرین کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بلوچوں کے اذہان میں سی پیک منصوبہ کے حوالے سے پھیلائے گئے غلط ثاثرات کے خاتمے کی سعی کرکے صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے نئی راہیں متعین کرنا ہے۔ واضح رہے کہ یہ وفد بلوچی سینیٹرز، پارٹی لیڈران اور بلوچستان کے صوبائی وزراء پر مشتمل ہے جن کی میزبانی کا سہرا چائینہ ایسوسی ایشن آف فرینڈ شپ کے سر رہا۔اس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری چھین شوشن نے کہا ہے کہ بلوچ وفد کی میزبانی بلوچستان میں پائیدار امن و امان اور استحکام کی جانب ایک بہترین قدم ہے۔بلوچ رہنماؤں کا اس دوران کہنا تھا کہ بلوچ عوام اپنے تمام محسنوں کے ساتھ مل کر ترقی و خوشحالی کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے متمنی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے بلوچ نوجوانوں کو سی پیک منصوبے کے پراجیکٹس میں مواقع فراہم کرنے کے ساتھ صحت عامہ اور تعلیم کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی تجویز دی اور چینی جامعات میں بلوچ طلباء کے لئے کوٹہ مختص کرنے کی سفارش کی۔ اس کے علاوہ چائینہ ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ نے سی پیک منصوبہ کے بلوچستان کو منتقل ہونے والے ثمرات کے حوالے سے بلوچ عوام میں آگاہی پیدا کرنےکے اقدامات اٹھانے کےعزم کا اظہار کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…