بھاری سرمایہ کاری،قرضوں کا جال نہیں۔چین کی وضاحت۔سی پیک توانائی کے منصوبوں پر کام کی پیش رفت خوش اسلوبی سے جاری
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا ہےکہ سی پیک توانائی کے منصوبوں کوقرض کی بجائے بھاری تجارتی سرمایہ کاری کے ضمن میں لینا چاہئے اور اس مد میں پاکستانی حکومت پر کچھ بھی واجب الادا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک توانائی کے منصوبے خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ٹیکس محصولات میں اضافہ کررہے ہیں اور کثیر سماجی و اقتصادی فوائد کے حصول کا موجب بن رہے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے پاکستان کی قومی ترقی اور اقتصادی بہتری کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …