بیجنگ میں انٹرنیشنل چیریٹی سیل 2019کی تقریب میں پاکستانی سفارت خانہ کے سٹال میں بریانی سے تواضع۔۔۔۔۔
چین کے دارلحکومت بیجنگ میں منعقدہ”انٹرنیشنل چیریٹی سیل 2019”میں پاکستانی سفارت خانہ نے چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان کے مالیپو اور جنپنگ کے علاقوں کے سکولوں کے بچوں کے کھیل کے میدانوں کے لئے مدد کے لئے سٹال کا اہتمام کیا۔اس مہم کا آغاز چینی وزیر خانہ وانگ ژی کی زوجہ چیانگ وی نے”بہتر مستقبل کے لئے قدم بڑھائیں،محبت سرحدوں کی حدود و قیود سے ماورا ہے”کے عنوان کے تحت کیا تھا۔اس تقریب میں تقریباً90 ممالک کے سفارت خانوں کے عہدیداران اور بین الاقوامی اداروں کے نمائیندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے ملکی پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع کیا جس میں پاکستانی سٹال میں بریانی پیش کی گئی۔چین کی وزارت خارجہ کے مطابق اس تقریب سے 1۔7ملین یوان کی آمدن حاصل ہوئی۔