بیجنگ میں پاکستانی ثقافتی دن جوش وخروش سے منایا گیا
November 1, 2021
.
بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے نے ثقافتی دن کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کے دستکاری اور شاندار کھانوں کی نمائش کی گئی۔ غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ چینی مقامی افراد نےبھی تہوار میں شرکت کی۔ پاکستانی موسیقی کے ساتھ ساتھ سٹالز پر لوگوں نے تمام مہمانوں کو پاکستان کی ثقافت سے آگاہ کیا۔