Home Latest News Urdu بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ نے یوم دفاع و شہدا منایا۔
Latest News Urdu - September 13, 2023

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ نے یوم دفاع و شہدا منایا۔

.

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ نے یوم دفاع و شہدا منایا ۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ نے یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا،پیپلز لبریشن آرمی (نیوی) چین کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ہو ڑونگ منگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں چین کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام، سفارتی کور کے ارکان، دفاعی حکام، میڈیا، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور سفارتخانے کے افسران نے شرکت کی۔ بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع 58 سال قبل پاکستان کے فوجیوں کے اتحاد، حوصلے اور قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے جنہوں نے بہادری سے بلا اشتعال جارحیت کا سامنا کیا۔ پاکستانی سفیر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے لڑنے کے عزم میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی نمایاں کیا۔انہوں نے پاکستان کی دوستانہ اور خیر سگالی پر مبنی خارجہ پالیسی کی کلیدی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کی حمایت اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اس کے تعاون پر روشنی ڈالی۔

Comments Off on بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ نے یوم دفاع و شہدا منایا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…