بیجنگ ہائبرڈ وِیٹ پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مددگار۔
Enter Your Summary here.
پاکستان میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور قومی معیشت میں اس کا ایک اہم حصہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں زراعت کے شعبے میں گندم سب سے اہم غذائی جنس تصور کی جاتی ہے۔ چین کی بیجنگ ہائبرڈ وِیٹ کو پاکستان میں پزیرائی حاصل ہوگئی ہے چونکہ پاکستانی گندم کے مقابلے میں اس کی پیداوار دوگنی ہے۔ ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) گارڈ ایگری کمپنی ڈاکٹر رشید نے پاکستان میں بیجنگ ہائبرڈ گندم کی اہمیت کو سراہاہے۔ بیجنگ اکیڈمی آف ایگریکلچر اینڈ فارسٹری سائنسز کے ماہر ڈاکٹر ژانگ شینگوان نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ ہائبرڈ گندم میں خشک سالی کی مزاحمت موجودہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں زراعت کی اہمیت اور اس کے مسائل سے بخوبی واقف ہونے کے سبب چین پاکستان میں بیجنگ ہائبرڈ وِیٹ کی پیداوار کو تیز کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ ٹڈیوں کے حملوں اور کووڈ-19 سمیت مختلف آزمائشوں کے دوران غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ زراعتی تعاون سی پیک کا ایک اہم ترین حصہ ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …