بیج کی صنعت میں پاک چین تعاون کو فروغ دینے کے لئے سیمینار کا انعقاد۔
.
چائینہ اکنامک نیٹ کے مطابق بیج کی صنعت میں پاک چین تعاون کو تقویت بخشنے کے لئے سنکیانگ ایغور خودمختار خطے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ آن لائن سیمینار کے دوران چینی ماہرین نے دنیا میں کپاس کی پیداوار اور پاکستان کےکپاس کے کسانوں کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ شیڈونگ اکیڈمی آف زرعی سائنس کے پرنسپل محقق ڈونگ ہیہونگ نے کہا کہ مکینیکل کٹائی کی اجازت دینے کے لئے بیجوں کی تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ صحیح ماحول ، کپاس- مونگ پھلی انٹرکراپنگ اور پودوں کے فن کاشت کے لئے صحیح بیج کا انتخاب کیا جاسکے۔ ماہرین نے تبادلہ خیال کیا کہ پاکستان چاول ، مکئی ، سویا بین اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے چین سے کس طرح سیکھ سکتا ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …