بیرون ممالک مقیم پاکستانی اور چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ماڈل اقتصادی زون کا قیام عمل میں لانے پر غور۔
.
وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں سی پیک منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانی اور چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ایک ماڈل معاشی زون کے قیام کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ تکنیکی اداروں کے ساتھ تعاون سے افرادی قوت میں پیشہ ورانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لئے سرمایہ کاری نہایت اہمیت کی حامل ہے ، لٰہذا ہمیں چینی کاروباری افراد کو راغب کرنے کے لئے نئے کاروباری ماڈل متعارف کروانے کی ضرورت ہے جو حکومتی شراکت داری میں سی پیک فیز ٹو کے ذریعے اقتصادی زون اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے سکے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …