بیلٹ اینڈ روڈ آرٹس فیسٹیول پاکستانی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو منظرِ عام پر لانے میں معاون ثابت ہوگا۔
.
2022 بیلٹ اینڈ روڈ آن لائن آرٹس فیسٹیول حال ہی میں چین کی نارتھ ویسٹ منزو یونیورسٹی میں شروع کیا گیا ہے جس نے پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو منظرِ عام پر لانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ پاکستان اور دیگر ممالک کے نوجوان میوزک یا ڈانسنگ ویڈیوز بنا کر اور انہیں مجاز چینلز پر شیئر کر کے ایونٹ میں حصہ لے سکتے ہیں جن کی اطلاع جلد ہی دی جائے گی۔ منتخب ویڈیوز کو دنیا بھر میں اور چینی بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس پر نشر کیا جائے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






