Home Latest News Urdu بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔۔۔۔سابق وزیر اعظم پاکستان۔
Latest News Urdu - October 28, 2019

بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔۔۔۔سابق وزیر اعظم پاکستان۔

گزشتہ چھ سال میں مختلف ممالک کی بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو میں شمولیت کے سبب حاصل گئےفوائد کو واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے ثمرات کے سبب ہی چین کی بین الاقوامی تعاون میں تیزی آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار چین کے جنوبی شہر گوانگ زو میں منعقدہ دی فورتھ انڈرسٹینڈنگ چائینہ کانفرنس میں مختلف ماہرین،کاروباری منتظمین اور سیاست دانوں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے خاطر خواہ نتائج اور مختلف اقوام کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو نہایت خوش آئیند قرار دیا۔اس کانفرنس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لئے گیم جینجر ثابت ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کی مدد سے ہی گوادر بندرگاہ کو فعال کیا ہے اور علاقائی ٹرینوں کی حالتِ زار میں بھی بہتری آئی ہے۔جبکہ بی آر آئی میں انفراسٹریکچر،سرمایہ کاری اور آفٹر-سیلز سروسز کے شعبوں کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھا جا رہا ہے۔اسی طرح انہوں نے مزید کہا ہے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو سے نہ صرف سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں بلکہ پاکستان کے میری ٹائمز ٹرانسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…