بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے تحت خطے کے مختلف ممالک تک ریلوے کا جال بچھایا جائے گا۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سیول جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی سہ روزہ تعاون کانفرنسں برائے بین الاقوامی انفراسٹریکچر سے خطاب میں کہا ہے کہ خطے میں رابطہ سازی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے پاکستان ریلوے کے انفراسٹریکچر میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے سی پیک منصوبہ کےایم ایل -1پراجیکٹ کے تحت اگلے پانچ سالوں میں کراچی سے پشاور تک 1872کلو میٹر کے ٹریک کو ڈبل ہائی سپیڈ لین میں منتقل کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کو چین اور ایران کے ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سالانہ 70 ملین مسافر پاکستان ریلوے کے توسط سے سفر کرتے ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…